غیر قانونی ہتھیار،قتل کیس کا ملازم گرفتار

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے قتل کیس کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد عارف الدین عرف عامر ساکن نواب صاحب کنٹہ فلک نما سال 2011میں شیو رام پلی علاقہ میں اپنے ایک ساتھی روڈی شیٹر شیخ عمران عرف ببو کی مدد سے محمد الیاس کا قتل کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی وہ اپنی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے گذشتہ محرم میں ایک نا معلوم شخص سے تیز دھار ہتھیار خرید کر اپنے قبضہ میں رکھا۔ ٹاسک فورس ٹیم نے عارف الدین کے مکان پر حملہ کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا اور اسے حسینی علم پولیس کے حوالے کردیا۔