غیر قانونی گٹکھا منتقلی کے اہم سراغ کو پکڑنے میں پولیس کامیاب

3.49 لاکھ نقد رقم 12بیاگ گٹکھا اور دو عدد گاڑیاں ضبط ، ضلع ایس پی
جگتیال /4 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر قانونی گٹکھا کی منتقلی کے اہم سراغ کو پکڑنے میں ضلعی پولیس نے انفارمر کی مدد سے کامیابی حاصل کی ۔ جن کے قبضہ سے 12 بیاگ گٹکھا اور تمباکو کے تھیلے جس کی لاگت تقریباً 50 ہزار کے علاوہ دو عدد گاڑیاں اور 3.49 لاکھ رقم کے ساتھ چار افراد کو پکڑ لیا گیا ۔ یہ بات ضلعی ایس پی مسٹر اننت شرما نے آج کیمپ آفس میں منعقدہ صحافیوں کی پریس کانفرنس میں گرفتار شدہ گٹکھا اور نقد رقم اور گاڑیوں کے علاوہ چار افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اور سپریم کورٹ کی جانب سے امتناع کے احکامات کے بعد پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے باوجود گٹکھا دوسرے ریاست سے یہاں پر منتقل ہو رہا تھا ۔انفارمرس کو انعام اور نام مخفی رکھنے کی شرط پر گذشتہ روز سارانگاپور منڈل کے چناکالونی بریج سے دو کار گاڑیوں میں گٹھکا کی منتقلی کی پولیس کو اطلاع ملی جس پر پولیس نے سادہ لباس میں اس مقام پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران کار جس کا نمبر AP09CG7852 اور ماروتی کار جس کا نمبر AP15BB5875 کی مدد سے کار کی ڈکی اور اندرونی حصہ میں 26 تھیلے گٹھکے جنارم علاقے سے جگتیال ضلع منتقل کیا جارہا تھا ۔ وینکٹ راج اور بانا ایا دونوں اپنی گاڑیوں کی مدد سے سپلائی کر رہے تھے ۔ انہیں کرناٹک ریاست بیدر سے یہ ایک گاڑی کی مدد سے سپلائی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ روزانہ تقریباً 50 لاکھ روپیوں کا کاروبار چلنے کی بات کہی ۔ یہ دو افراد گٹکھا کو پیگڑا پلی منڈل کے سریدھر کو اور دھرم پوری کے وشنونامی شخص کو سپلائی کرتے ہیں ۔ جس کے پاس سے پان شاپس اور دیگر مقامات پر کاجولہ انجینلو نامی شخص سپلائی کرتا ہے ۔ آج دھرم پوری میں انجینیلو کو گٹکھا کے بیاگس دیکر سارنگاپور منڈل سے بیگڑاپلی سریدھر کو سپلائی کرنے کے دوران پکڑے گئے انجیلو اور دیگر 7 افراد مکانوں کو قفل ڈال کر راہ فرار میں 26 بیاگس میں 12 بیاگس پولیس کے ہاتھ گلے میں مزید بیاگس کیلئے پولیس کوشش میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ افراد میں بی وینکٹ راج 32 سالہ اور بانا ایا 36 سال کے علاوہ سیرھدر اور انجیلو کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے قبصہ سے ضبط شدہ گاڑیوں اور 3.49 لاکھ رقم اور 12 تھیلے گٹکھہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گٹکھا کی منتقلی کی اطلاع دینے والے انفارمر کو پولیس کی جانب سے 20 لاکھ انعام دیا گیا ۔ اس موقع پر جگتیال سرکل انسپکٹر آر پرکاش اور سارنگاپور انسپکٹر موجود تھے ۔