کاغذ نگر میں پی ڈی ایکٹ پر عمل آوری ، ڈی ایس پی پی سمبیا کی پریس میٹ
کاغذ نگر ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کاغذ نگر مستقر کے ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس میں 23 فروری کے روز ڈی ایس پی کاغذ نگر پی سمبیا کی جانب سے پریس میٹ کااہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کاغذ نگر پی سمبیا نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں اور غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ پر عمل آوری کرنے کے احکامات کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ تاکہ سارے تلنگانہ کے علاقوں میں امن کا ماحول بنا رہے ۔ اس لیے امن کی فضا کو مکدر کرنے والوں کے خلاف پی ڈی قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اس ضمن میں ضلع کمرم بھیم آصف آباد ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کی ہدایت پر کاغذ نگر پولیس ڈیویژن ہی پہلی مرتبہ پی ڈی قانون کی عمل آوری کرتے ہوئے روڈی شیٹر سنتوش ریڈی جرائم میں ملوث رہنے پر اور 3 قتل کے کیس رجسٹر ہیں اور دوسرے جرائم میں ملوث ہونے پر دوبارہ سنتوش ریڈی پر پی ڈی قانون کے تحت کیس رجسٹر کرتے ہوئے چنچل گوڑہ جیل حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے اور عوام کو پرامن اور شانتی ماحول دینے کے لیے پی ڈی ایکٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس لیے ملزم کی تائید کرنا اور ملزم کا ساتھ دینا بھی غیر قانونی ہے ۔ اس لیے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ڈی ایس پی پی سمبیا نے انتباہ دیا ۔۔