غیر قانونی طور پر گٹکھا تیار کرنے والے گودام پر دھاوا

گٹکھے کے 40 تھیلے ، ایک کار ضبط ، 5 افرادگرفتار
شادنگر یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) باہر سے پلاسٹک گودم اور اندر غیر قانونی طور گٹکھا تیار کرنے والے مقام کے متعلق نندی گاؤں پولیس کو اطلاع ملنے پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے 15 لاکھ روپئے مالیت کے غیر قانونی تیار کردہ گٹکھے کے 40 تھیلے اور دیگر اشیاء ایک عدد کار اور دو عدد سیل فونس کو ضبط کرلیا ۔ گٹکھا تیار کرنے والے معاملہ میں ملوث افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی شادنگر سرینواس نے نندی گاؤں پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پولیس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سریکاکلم ضلع ایچاپورم کے رہنے والے دونوں بھائی ایم ناگیشور راؤ ، شنر راؤ یہ دونوں نے نندی گاؤں پولیس اسٹیشن حدود رنگاپور تنڈہ کے قریب واقع ایک پلاسٹک گودام کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے پلاسٹک گودام کے اندرونی حصہ میں غیر قانونی طور پر گٹکھا تیار کر رہے تھے ۔ گٹکھا تیار کرنے والی مشین جعلی سے منگوائی گئی ہے ۔ غیر قانونی گٹکھا تیار کرنے والے مقام سے گٹکھا تیار کرنے والے ملازمین یوگیندر کمار ، پون ، راہول ، گنیش رام ، سنی لال کو نندی گاؤں ایس آئی ہری پرساد ریڈی نے پولیس ٹیم کے ساتھ دھاوا کرتے ہوئے 15 لاکھ مالیت کے غیر قانونی تیار کردہ گٹکھے ایک کار اور دو عدد سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ ضبط شدہ اشیاء اور گرفتار شدگان کو میڈیا کے روبرو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر شادنگر رورل سرکل انسپکٹر مودھوسدن ایس آئی نندی گاؤں ہری پرساد ریڈی اور دیگر پولیس ملازمین موجود تھے ۔