پٹلم۔/30 مئی، ( سیاست نیوز) پٹلم سب انسپکٹر مسٹر این انتی ریڈی کی اطلاع کے بموجب پٹلم منڈل کے مرونڈا شیوار اور تمانگر شیوار اور مستقر پٹلم پر غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے والے تین ٹریکٹرس کو ضبط کرلیا گیا۔ تینوں پر علحدہ علحدہ کیس درج کرتے ہوئے پٹلم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
سرپور ٹاؤن میں غیر قانونی گٹکھا اور
امبر تمباکو ضبط
سرپور ٹاؤن۔/30مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس آصف آباد کی ہدایت پر ٹاسک فورس اور مقامی پولیس ملازمین اور سرکل انسپکٹر پولیس رام بابو کی نگرانی میں سرپور ٹاؤن کے مختلف کرانہ شاپس اور پان شاپس پر ٹاسک فورس نے دھاوے کرتے ہوئے لگ بھگ 5 لاکھ روپیوں کی تمباکو اشیاء گٹکھا اور امبر اور ایک کنٹل غیر قانونی گُڑ ، تین ہزار روپیوں کی غیر قانونی شراب کو ضبط کرلیا گیا اور لگ بھگ 8 دکانداروں کے خلاف کارروائی اور کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔