غیر قانونی دیسی شراب ضبط

کاغذ نگر 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ونود راتھور سرکل انسپکٹر آف اکسائز کی اطلاع کے بموجب پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے غیر قانونی طو رپر کاغذ نگر لائی گئی غیر قانونی دیسی شراب کو ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دیسی شراب بھاگیہ نگر ایکسپریس اور ناگپور تا قاضی پیٹ چلائی جانے والی پاسنجر ٹرین میںلائی جارہی ہے ۔ معتبر ذارئع سے پتہ چلانے پر انہوں نے اپنے عملہ کے تعاون سے ریلوے اسٹیشن کاغذ نگر میں 90 ملی لیٹر کی 590 بوتلیس اور 130 ملی لیٹر کی 130 بوتلیں ضبط کرلی گئیں لیکن دیسی شراب مہاراشٹرا سے تلنگانہ ریاست کو اسمگلنگ کرنے والے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے ۔ جناب مرزا احمد بیگ، مسٹر سری دھر مسٹر مونیم سب انسپکٹرس آبکاری کے علاوہ ہیڈ کانسٹبلس آبکاری مسٹر چندر شیکھر ،مسٹر ویرا سوامی ،مسٹر بھگونت راو ، کانسٹبلس آبکاری مسٹر سرینواس ریڈی، مسٹر سائی بابو ،مسٹر کرن ،مسٹر سریش ،مسٹراجئے محترمہ ممتا محترمہ کویتا مسٹر وجئے کے تعاون سے دیسی شراب کی بوتلیںضبط کرلی گئیں۔