یلاریڈی /19 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر آج جامع سروے کے پیش نظر مستقر پر تمام سڑکیں سنسان رہیں تو گلیاں محلے عوام کی کثرت سے عجیب منظر پیش کر رہے تھے ۔ قابل عملہ کی خدمات نہ لئے جانے کی عوام سے شکایتیں سننے کو ملی ہیں ۔ آنگن واڑی کے ٹیچرس ، ورکرس کو بھی اس جامع سروے کیلئے منتخب کیا گیا جو ضروری تفصیلات درج کرنے میں کئی جگہ ناکام دیکھے گئے ۔ کئی مسلم خاندانوں کے نام انہیں اندراج کرنے میں دشواریاں دیکھنے میں آئی ۔ کیونکہ مسلمانوں کے نام اکثر تلگو میں صحیح ڈھنگ سے لکھے نہیں جاتے جس سے انہیں جگہ جگہ لکھنے میں مشکلات پیش آئیں اور جن علاقوں میں سرکاری ملازم و ٹیچرس کی خدمات لی گئیں وہاں پر سروے کا کام بہتر طریقہ سے عمل میں آیا ۔