غیرملکی شہریوں کی رقوم کی منتقلی پر نئے ٹیکس کی سعودی تردید

ریاض ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت غیرملکی ملازمین کی رقوم کی منتقلی پر نیا ٹیکس لگانے پرغور کررہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین کی رقوم کی آزادانہ منتقلی پر نہ تو کوئی قدغن عائد کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نیا ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔