غیرمسلمہ اسکولس بند کرنے کے احکام

یلاریڈی ۔2جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر گورنمنٹ کی اجازت لئے بنا چلائے جارہے انٹرنیشنل اسکول اور تانڈور میںلٹل فلاور اسکول کو چلانے والے فوری بندکردینے منڈل ایم ای او مسٹر گووردھن ریڈی نے احکام دیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے احکام کے مطابق ان دو اسکولوں کو گذشتہ ماہ 17تاریخ کو نوٹسیں جاری کی گئی تھیں لیکن اب تک کوئی جواب دینا ضرور نہ سمجھا جس پر مزید دس دنوں کی مہلت دی گئی ہے ۔ان دنوں کے اندر جواب نہ دیا گیا تو قانوی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔