حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) بالانگر علاقہ میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹر کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس نے 11 افراد بشمول 4 کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سعیدآباد کے ساکن محمد ریاض نے بالانگر علاقہ میں ایک حقہ سنٹر قائم کیا تھا اور وہ بغیر اجازت کے یہ کاروبار چلارہا تھا۔ پولیس نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے وہاں پر موجود محمد ریاض اور دیگر افراد بشمول 4 کم عمر نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے بعد کونسلنگ کم عمر نوجوانوں کو رہا کردیا۔