غیرقانونی حقہ سنٹر سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

حیدرآباد ۔ /28 اکٹوبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے راج بھون روڈ وستا گرینڈ ٹاورس میں واقع میامی کافی اینڈ کچن شاپ میں جہاں غیرقانونی طورپر حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا پر دھاوا کرتے ہوئے کم عمر لڑکے لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات سے لیس حقہ سنٹر کو عمران علی خان غیرقانونی طور پر چلارہا تھا جہاں پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے کم عمر اسکولی طلباء اور سوشیل ورکر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا ۔ ۔