ناگرکرنول ۔28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے مائیکرو مبصرین کا رول بہت ہی اہم ہے ۔ ضلع کے الیکشن مبصر سی پارتھا سارتھی نے جمعرات کو کلابھارتی میں مائیکرو مبصرین کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام میں انہوں نے شرکت کر کے کہا ۔ انتخابی فرائض میں خصوصی رول نہ ہونے پر بھی انتخابی طریقہ کار کو مائیکرو مبصرین اپنی نظر سے تنقیح کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی غلطیاں سرزد یا کسی اصولوں کے مغائر کام ہو تو فوری راست الیکشن مبصرین کے علم میں لائیں۔ مائیکرو مبصرین پولنگ سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیکر پولیس مرکز ‘ ووٹنگ کمپارٹمنٹ ‘ پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیں ۔ ان کو الاٹ کئے گئے پولنگ اسٹیشن میں ہی ہر پولنگ ایجنٹ سے تعارف کرواکر ان کے مسائل و شکایتوں کو اپنے علم میں لانے کی خواہش کریں ۔ایک ہی وقت میں ایک امیدوار کو ایک پولنگ ایجنٹ کو ہی پولنگ مرکز میں رہنے غورکریں ۔ پول سلپ ‘ ووٹر کی دستخط ‘ووٹر رجسٹر ‘ ووٹ ڈالنے پر سیاہی کا نشان وغیہ بہتر طور پر انجام دینے پر نظر رکھیں ۔ مائیکرو مبصرین لائحہ عمل کیلئے ضلع سطح میں ایک نوڈل عہدیدار کا تعین کیا گیا ۔ مائیکرو مبصرین ڈسٹرکٹ مبصر کی جگہ میں ان کے نمائندوںکی حیثیت سے پولنگ اسٹیشن میں رہیں گے ۔ ان پروگرام میں شرکت کئے۔ ایک اور صلعی سطح کے مبصرین وی اوشارانی نے انتخابات کی تیاریاں سیاسی پارٹیوں کا رویہ صحیح ہییا نہیں دیکھنے کی ذمہ داری مائیکرو مبصرین پر ہے ۔ انتخابی طریقہ کار میں راست طور پر شریک نہ ہوکر ہدایتیں صلاح و مشورے لازمی طور پر دیں ۔ پولنگ مراکز میں اپنے سیل فونس بند رکھیں ‘ انتخابی کارکردگی ‘ پریسیڈنگ ‘اسسٹنٹ پریسیڈنگ ‘ پولنگ عہدیداران کے فرائض پر بیداری اُجاگر کریں ۔ خاص طور پر احتیاطی اقدامات کے ساتھ فرائض انجام دیں ۔ اس موقع پر 510 علاقوں میں منعقد کئے گئے 150 مائیکرو مبصرین کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پر انتخابی طریقہ کا پر ای وی ایس پر اپنے فرائض پر بیداری و واقفیت اُجاگر کی ۔ اس پروگرام میں کریم نگر آر ڈی او بی چندرا شیکھر ‘ کریم نگر میونسپل کارپوریشن کمشنر کے رمیش ‘ آر وی ایم پی او شام پرساد لال و مائیکرو مبصرین و دیگر نے شرکت کی ۔