غیربی جے پی جماعتوں کو 2019کے لوک سبھا انتخابات کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ لالو

پٹنہ:آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے تمام 2019لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر غیربی جے پی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’شدت‘ کے ساتھ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کے جاریہ ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہوکر جواب دینے کے لئے تمام کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔

سخت چیالنج کے احساس میں لالو پرساد یادو نے وارننگ کے انداز میں کہاکہ غیربی جے پی سیاسی فورسس کا اتحاد ہی اگلے عام انتخابات میں بی جے پی اورمودی سے مقابلے کا واحد ذریعہ ہے۔لالوپرساد کے بڑی اتحادی بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے پہلے ہی قومی سطح پر غیر بی جے پی پارٹیوں کے ’’ مہاگٹھ بندھن‘‘ ( بڑے اتحاد)کو 2019کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا ذریعہ قراردیا ہے۔

لالو پرساد یادو نے منگل کے روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں تمام غیر بی جے پی پارٹیوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ غیربی جے پی سیاسی پارٹیوں کا اتحاد‘ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی شکست کا ذریعہ بنے گا‘‘۔

لالو پرساد یادو نے کہاکہ اگر اسی طرح غیربی جے پی سیاسی پارٹیوں میں پھوٹ رہے گا اور وہ متحد ہونے میں ناکام ہوجائیں گے تو وہ ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ’’میں پہلے سے ہی متعدد بڑے اور علاقائی پارٹیوں کے قائدین سے سماجی مساوات کے ایجنڈہ پر غیربی جے پی سیاسی پارٹیوں کے درمیان قومی سطح پر اتحاد کے لئے بات چیت کی پہل کرچکا ہوں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ راشٹرایہ جنتا دل سربراہ نے ابتداء میں مذکورہ قائدین سے فون پر ربط قائم کیاگیا ہے ‘ اور اس کے بعد بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کو آگے بڑھایاجائے گا۔ جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایک ذہن کے سیاسی قائدین کو ایک ساتھ بیٹھاکر ایک مضبوط بنیاد تیار کی جائے گی اور یہ کام 2019کے عام انتخابات کے لئے کیاجائے گا‘‘۔

لالو پرساد یادو نے کہاکہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس ایک مضبوط چہرہ ہے جبکہ اے ائی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کی گرفت ٹاملناڈو میں طاقتور ہے جبکہ بیجو جنتا دل اڈیسہ میں مضبوط ہے ’ مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی اترپردیش میں طاقتور موقف میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر ’’بی ایس پی ‘ ایس پی‘ اور کانگریس جے جی ۔ یو‘ آرجے ڈی اور کانگریس کی طرح ہاتھ ملالیتے ہوئے اترپردیش کے کچھ اورہی نتائج ہوتے ۔لالو پرساد یادو نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے مودی اترپردیش کی بڑی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوک سبھا انتخابات قبل از وقت کرلیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کو آپس میں متحد ہونے ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ’’ قومی جماعتیں بالخصوص کانگریس کو اس ضمن میںآگے آنے کی ضرورت ہے۔ نتیش کمار جو جنتا دل یونائٹیڈکے صدر ہیں نے مہاگٹھ بندھن کو مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں بڑی کامیابی کی ضمانت قراردیا ہے۔