جمعرات , دسمبر 12 2024

غیراطمینان بارش کے سبب آبی ذخائر خالی

یلاریڈی ۔ 28۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کا بہترین آبی ذخیر پوچارم پراجکٹ گزشتہ دو سال سے بناء آب کے خالی پڑا ہے ۔ اس سال کسانوں اور عوام کو اطمینان بخش بارش کی قوی امید تھی لیکن اب تک آسمانی رحمت سے آبی ذخائر محروم ہیں جس سے کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ضلع بھر کے آبی پراجکٹس کسی حد تک آبی ذخائر سے بھر رہے ہیں لیکن پوچارم پراجکٹ میں کسی قدر بھی آب رسائی نہ کرسکا جس سے یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ کے کسان مایوس ہورہے ہیں اس پراجکٹ سے دو منڈلوں کے حدود میں 10,500 ایکڑ زراعت منحصر کرتی ہے ۔ سرکاری حساب سے 8000 ایکڑ زراعت ہوا کرتی ہے ۔ گزشتہ دو سال سے قحط کی صورتحال پر اس علاقہ کے کسان گذر بسر کیلئے نقل مقام کرچکے ہیں ۔ ضلع میں محتلف مقامات پر خریف کاشت میں کسان مصروف ہیں اور یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ کے کسان مایوس ، پوچارم پراجکٹ کے تحت کی جانی والی کاشت کا ابھی آغاز تک نہ ہوسکا ۔ ماضی میں کئی سال جولائی ، اگسٹ کے مہینوں میں ہی پراجکٹ لبریز آب ہوجاتا تھا اب جولائی اختتام پر ہے صرف اگسٹ میں ہونے والی بارش کے کسان منتظر ہیں اگر اس ماہ میں بھی رحمت باراں نہ ہو تو پھر شدت کی قلت ہوگی ۔ پوچارم پراجکٹ کے لبریز ہونے کے بعد ہی ناگی ریڈی پیٹ کے کئی تالاب اور یلاریڈی کا بڑا تالاب لبریز ہوتا ہے اور یلاریڈی کے اس تالاب سے ہی مستقر کی عوام کو پینے کا پانی سربراہ ہوا کرتا تھا جو گزشتہ دو سال سے آب کیلئے ترس رہا ہے اور مقامی عوام پینے کے پانی کیلئے پریشان ہیں ۔ روزانہ منرل واٹر خرید کر پینے پر مجبور ہیں جو ماضی میں کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا ۔ جس سے غریب عوام کو کم از کم پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہورہاہ ے ۔ اگر یہی حال رہا تو عوام کو شدید دشواریوں سے گذرنا پڑسکتا ہے ۔ اطمینان بخش بارش نہ ہونے سے بورویلوں میں بھی آبی ذخائر کی سطح ختم ہورہی ہے ایسا ماضی میں کسی سال حالات نہ رہے نہ زمین کے اندر آبی ذخائر ہیں اور نہ زمین کے اوپر موجود ہیں جس سے صورتحال سنگین ہونے کا عوام کو ڈر لگا ہے ۔ زراعت کے نہ ہونے سے مزدور پیشہ افراد و کسان نقل مقام کرنے پر مستقر کے کاروبار پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے ۔ ہر گھر میں پانی زندگی کا اہم مسئلہ بن چکا ہے صرف اور صرف عوام کی و کسانوں کو تمام تر اُمید میں اگسٹ میں ہونے والی بارش پر لگی ہیں ۔ خالص نیت کے ساتھ عوام کی بھلائی کیلئے سرکار کو سوچنا ہوگا ۔ اس کے برعس بلند بانگ دعوے کیا عوام کو راحت دے سکیں گے۔ بارش کی اس صورتحال پر سرکار کو تمام مذاہب کے عوام سے مخصوص عبادات کیلئے سرکاری فرمان جاری کرے تاکہ ان حالات میں راحت کی بارش عطا ہو ورنہ موجود حکمراں تو پانی پیدا نہیں کرسکتے تو کیوں نہ حکمراں اس کو پیدا کرنے والی ذات کو منانے کے کام کرے تاکہ اجتماعی دعاؤں سے رحمت جوش میں آئے ، کاش ایسا ہو اور آسمان سے نفع بخش بارش برسے ۔

TOPPOPULARRECENT