یروشلم ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی سے فائر کئے گئے ایک راکٹ نے جنوبی اسرائیل کو اپنا نشانہ بنایا لیکن اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فوج کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی۔ گذشتہ شب اور آج صبح کے درمیانی وقت میں ایک کھیت میں راکٹ داغا گیا جو غزہ پٹی سے اپنی نوعیت کا تیسرا راکٹ حملہ تھا جسے حماس کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اسرائیل نے بھی گذشتہ دو راکٹ حملوں کا جواب دیتے ہوئے القاسم بریگیڈ کے خلاف فضائی حملے کئے جسے حماس کی ہی ایک فوجی شاخ ہے۔ تاہم راکٹس اور فضائی حملے دونوں ہی جان لیوا ثابت نہیں ہوئے۔ البتہ کسی گروپ نے بھی راکٹس حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔