غزہ پر جنگ، امریکی اسلحہ سخت حفاظت میں اسرائیل پہنچائے گا

واشنگٹن ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اوباما انتظامیہ نے اسرائیل اور غزہ کی حالیہ جنگ کے پیش نظر اسرائیل پر جہاں زور دیا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ وہیں امریکہ نے غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فراہمی محفوظ بنانے کے لیے اپنے اسلحہ سے لیس بحری جہاز بھی اسرائیل کے نزدیک سمندر میں پہنچا دیے۔ایک ماہ سے طویل جنگ جس میں تقریبا دو ہزار فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 64 فوجیوں سمیت 67 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔