غزہ میں برقی پلانٹ مسدود

غزہ سٹی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)حماس زیراقتدار غزہ پٹی کا واحد برقی پلانٹ ایندھن کی قلت کے باعث بند کردیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حماس اور فلسطینی اتھاریٹی کے مابین ٹیکسیس پر تنازعہ کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی اور ہفتہ کی شب برقی پلانٹ بند کردیا گیا ۔ اس کی وجہ سے غزہ پٹی کے بیشتر حصوں میں روزانہ تقریباً 20 گھنٹے برقی سربراہی مسدود ہورہی ہے ۔