یروشلم ، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین اور طبی ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کو اس حملے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک دوسرا زخمی ہو گیا۔ اس کے علاوہ قریب موجود ایک سات سالہ بچہ بھی اس حملے میں زخمی ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سلفی شدت پسند تھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک دہشت گرد کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل میں ایک راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔