غزہ: فائر بندی معاہدہ کی بحالی کیساتھ راکٹ حملے جاری

غزہ سٹی (فلسطینی علاقہ)، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے علاقے میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی تنظیم جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ماضی میں مصر کی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں طے پانے والا فائر بندی معاہدہ بحال ہو گیا ہے۔ اس اعلان سے ایک روز قبل اس معاہدے کی شدید خلاف ورزی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس دوران جہاد اسلامی نے غزہ سے جنوبی اسرائیل پر بیسیوں راکٹ فائر کئے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے جہاد اسلامی کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے غزہ کے علاقے میں درجنوں اہداف پر بمباری کی تھی۔