مغربی کنارہ۔24 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی کی سرحد پر ایک فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔’العربیہ‘کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقی غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے جمع تھی۔ اس دوران قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 17 سالہ منتصر محمد اسماعیل الباز شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔