غریب عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے طبی کیمپس کا اہتمام

کریم نگر۔31 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب عوام کی مکمل صحت یابی کیلئے مفت طبی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کو بٹی راجا رام کالونی میں اربن ہیلت سنٹر میں ( میپما) ادارہ خاتمہ شہری غربت کے زیراہتمام منعقد کئے گئے ۔ مفت طبی کیمپ کو کلکٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام اربن ہیلت سنٹرس میں مفت طبی کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ عوام خاص طور پر خواتین اس طبی کیمپس سے استفادہ کریں ‘ ماحول کی صفائی سے مکمل صحت ہوگی ۔ ضلع میں ہر منگل کو سوچھ بھارت پروگرام کو 1207 گرام پنچایتوں میں 326 وارڈس میں منعقد کیا جائے گا ۔ صبح 6بجے تا شام 6بجے تک ہونے والے اس پروگرام میں عوام رضاکارانہ طور پر شرکت کر کے کامیاب کرنے کی خواہش کی ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا کہ عوام صحت مند ہو تو ہی ملک ترقی کرے گا ۔ میپما کے زیراہتمام مفت طبی کیمپس منعقد کر کے خواتین کو طبی کیمپس کی وجہ سے امراض کا پتہ چلنے پر قبل از وقت علاج کرواسکتے ہیں ۔ ڈاکٹرس کا پیشہ بہت مقدس پیشہ ہے ۔ انسان کے پاس کتنی بھی دولت ہو اگر صحت نہ ہو تو تمام چیزیں بیکار ہے ‘ اس لئے صحت ہی اہم ہے ۔ مجلس بلدیہ کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ عوام علاج ومعالجہ کیلئے کثیر رقم خرچ کررہے ہیں ۔ مفت طبی کیمپس غریب عوام کیلئے نعمت ہے ۔ اس پروگرام میں مجلس بلدیہ کمشنر سری کیش لٹکر‘ میپما پی ڈی وجئے لکشمی ‘ اپولو دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناگیش‘ ڈی آئی اور ڈاکٹر علیم ‘کارپوریٹر وینکٹاں و دیگر نے شرکت کی۔