یلاریڈی ۔ 23ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب خاندانوں کو روزگار فراہم کرنا ہی مدرا(Mudra)اسکیم کا اصل مقصد ہے کہہ کر منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے کہا ۔ انہوں نے اندرا کرانتی پدم آفس میں خواتین گروپ سنگموں کے ساتھ مرکز کی جانب سے تشکیل دی گئی مدرا اسکیم کے بارے میں مکمل شعور دلانے کیلئے اجلاس منعقد کرتیہ وئے مزید کہاکہ ہر موضع میں غریب خاندانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے بینکوں سے قرض دینے مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ تجارت کے لحاظ سے 20ہزار روپئے سے لیکر دس لاکھ روپئے تک قرضہ جات ایک روپیہ سود پر فراہم کئے جائیں گے ۔ اسموقع پر تحصیلدار مسٹر شیوار راجیا ‘ منڈل سرپنچ مسٹر وٹھل ریڈی ‘ آندھرا بینک منیجر مسٹر پرساد ‘ سوسائٹی بینک منیجر مسٹر وسنتا‘ اے پی ایم جگدیش کمار ‘ منڈل پریشد ارکان نرملا ‘ سامنی موجود تھے ۔