غریب بھوکا رہے تو عہدیداروں کو سزا ملے گی

ریاستی تحفظ غذائی کمیشن رکن اے آنند کا انتباہ
کریم نگر ۔/25 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غذائی تحفظ قانون 2013 کے مطابق ملک میں ہر شخص کو ملک بھر میں بھوکا نہیں رکھا جائیگا ، ریاستی غذائی تحفظ کمیشن رکن اوروگنٹی آنند نے یہ بات کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں کلکٹر سرفراز احمد کے ساتھ اوردیگر ضلعی عہدیداروں اور عوامی قائدین کے ساتھ انہوں نے قومی تحفظ غذا قانون شعور بیداری پروگرام منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو بھی بھوکا نہ رہنے کے لئے نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے ۔ریاستی حکومت ساڑھے تین روپئے چار روپئے کا چاول غریبوں کیلئے صرف ایک روپئے کلو فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ غریب افراد کو کھانا نہ ملنے پائے تو عہدیداروں کو سزا دینے کا حق ہے۔ ریاستی تحفظ غذا کمیشن اسکیمات کی نگرانی کی جارہی ہے کہ بدعنوانیاں و خامیاں ہونے پر مقدمات درج کئے جائیں گے اس معاملہ میں عہدیداروں کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلع سطح پر ڈی آر ڈی اے آفیسر تحفظ غذا کمیشن کی شکایتیں درخواستیں حاصل کریں۔ ڈی آر ڈی اے عہدیدار ضلع سطح پر اندرون 30دن اس شکایت کی یکسوئی کرلینے کا مشورہ دیا۔ منڈل دیہی سطح سے تحفظ غذا کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے اور یہ کمیٹیاں سیول سپلائیز محکمہ کے ذریعہ راشن کارڈ پر ایک روپیہ کلو چاول فی شخص 5 کلو دیئے جائیں گے۔ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ حاملہ خواتین اور بچوں کو تغذیہ بخش غذا اسی طرح اسکولوں میں دوپہر کا کھانا، ہاسٹل کے میس کے مطابق کھانا اور انڈا دیا جانا چاہیئے۔ کے سی آر کٹ بھی خواتین کو دی جارہی ہے اس پر عمل آوری کی نگرانی ہونی چاہیئے۔ ریاستی غذائی تحفظ کمیٹی رکن بھارتی ضلع دیہی ترقیات آفیسر وینکٹیشور، سیول سپلائی آفیسر اوشا رانی، ضلع پنچایت آفیسر نارائنا راؤ، آر ڈی او راجہ گوڑ چنیا وغیرہ شریک تھے۔

کسانوں نے مدنور تحصیل آفس کو
مقفل کردیا
پٹلم۔/25 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدنور منڈل اگریکلچر مارکٹ کمیٹی گودام میں کسانوں سے 4400 روپئے فی کنٹل چنا خریداری کا طئے کیا گیا تھا ابھی تک ایک لاکھ پچیس ہزار کنٹل چنا خریدا گیا۔ لیکن دو ہفتے سے خالی تھیلوں کی کمی کی وجہ سے چنا خریدی بند کردی گئی ہے۔ کسانوں نے برہمی کے عالم میں مدنور تحصیل آفس کو مقفل کردیا۔ کسانوں نے بتایا کہ چنا خریدی کرنے کے بہتر اقدامات کئے جائیں ورنہ احتجاج شروع کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ کسانوں نے تحصیل آفس کے مقابل خودکشی کرنے کی بات کہی۔ مدنور تحصیلدار مسٹر دھنوال اے ایس آئی مسٹر اشوک نے تیقن دیا کہ مارکٹ میں جیسے ہی خالی تھیلے آتے ہیں چنا خریدی شروع کی جائے گی۔ جس پر کسانوںنے تحصیل آفس کا قفل کھول دیا۔