یلاریڈی /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر تحصیل آفس احاطہ میں رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے آسرا اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے تمام مستحق معذورین ، معمرین ، بیواؤں میں ہزار روپئے اور 1500 روپئے وظائف تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہاکہ یہ مستحق کو وظائف سے مستفید کرنا تلنگانہ حکومت کا مقصد ہے ۔ انہوں نے یلاریڈی پسماندہ حلقہ کی ترقی کیلئے وزیر اعلی سے نمائندگی کرکے کامیابی حاصل کرنے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر چوراستہ سے پولیس اسٹیشن تک چار کروڑ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ ڈالی جائے گی ۔ جس سے مستقر پر شاہراہ کی خستہ حالی کی شکایت ہمیشہ کیلئے دور ہوگی ۔ مسٹر رویندر ریڈی نے مزید کہا کہ ڈسمبر کے دوسرے ہفتہ سے تلنگانہ کے تمام تالابوں کی مرمت کا کام آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس میں یلاریڈی کے 21 تالابوں کو بھی صاف کرکے ذخیرہ آب کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا ۔ جس سے شعبہ زراعت کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سرکار صوبہ پر 48 ہزار کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے جو اپنی جگہ ایک مثال ہے ۔ تلنگانہ سرکار کے اقتدار میں غریب عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس کا اقتدار صرف غریب عوام کو ترقی کی سمت گامزن کرنا ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو احکام دئے کہ کسی ایک مستحق کو بھی وظیفہ ہو یا فوڈ سیکوریٹی کارڈ سے محروم نہ رکھا جائے ۔ یہ غریب کو تلنگانہ سرکار مفت مکان فراہمی کا بھی منصوبہ رکھتی ہے ۔ جس کو سروے کے ذریعہ منتخب کیا جائے گا ۔ مسٹر رویندر ریڈی نے کانگریس والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران اقتدار تو غریبوں کیلئے تلنگانہ کیلئے کچھ نہ کرسکے ۔ حکومت پر صرف الزام لگانے میں لگے ہیں ۔ اس موقع پر یلاریڈی سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ زیڈ پی ٹی سی سامیل ، منڈل پریشد صدر گنگادھر ، سرپنچ دیویندر ، آر ڈی او کاماریڈی وینکٹیشورلو نائب صدر منڈل پریشد سرینواس ، نوڈل آفیسر گنگادھر تحصیلدار ناگاجیوتی MPDO سریندر منڈل پریشد ارکان میں محمد سخاوت علی رکن معاون عبدالرفیق مارکٹ کمیٹی چیرمین کرشنا گوڑ ، سکریٹری پنچایت یادگیری ریونیو انسپکٹر وینکٹ نائب سرپنچ وینکٹیشم VRO سائیلو اور مختلف مواضعات کے سرپنچ موجود تھے ۔