چنور۔ 4؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چنور شہر میں موسم گرما کی آمد ہوچکی ہے ۔ صبح 8 بجے سے ہی گرمی محسوس کی جا رہی ہے ۔ گرمی بڑھتے ہی عوام ٹھنڈے پانی کے استعمال کی ترجیح دے رہی ہے ۔ ٹھنڈا پانی حاصل کرنے کا ایک قدیم ذریعہ مٹی کے گھڑوں کا استعمال ہے اور ان گھڑوں کا پانی استعمال کرنے سے صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں اس کو غریبوں کا فریج بھی کہا جاتا ہے ۔ موسم گرما کے آغاز ہوتے ہی اس کے فروخت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ایک مٹی کا گھڑا 50 روپئے سے فروخت ہو رہا ہے جو پچھلے سال 20 سے 30 روپئے میں تھا ۔ قیمت میں اضافہ کے باوجود عوام اس کی خریدی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔