غار میں پھنسے بچوں کو فائنل دیکھنے کی دعوت

زیوخ ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے فٹبال کی ٹیم کے بچوں کو روس میں جاری ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں 23جون کو وائلڈ بورس فٹبال ٹیم کے 12 بچے اپنے کوچ کے ہمراہ سیر کے لیے وہاں کے مشہور غاروں میں گئے لیکن اس دوران بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے وہ پھنس گئے ۔ فیفا کے سربراہ نے ان بچوں کو عالمی کپ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے۔