عیسیٰ مصری و معین علی خاں کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 25 مارچ ۔ ( راست ) یونانی آیورویدک و ہومیوپیتھک ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے ’’صحت اور اسپورٹس ‘‘ کے زیرعنوان ایک تہنیتی تقریب و مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد اتوار 26 مارچ شام 6 بجے تا 9 بجے ، نوری پیالیس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں منعقد ہوگا ۔ جناب بادشاہ نواز خاں اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ (تلنگانہ ) مہمان خصوصی ہوں گے اور ان کے ہاتھوں نامور باڈی بلڈر جناب عیسیٰ مصری و معین علی خاں کو خصوصی ایوارڈ دیا جائیگا ۔