عید کے موقع پر دو گروپس کے درمیان فائرنگ، دس ہلاک

لاہور ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پنجاب صوبہ میں دو حریف گروپوں کے درمیان نماز عیدالفطر کے فوری بعد ہوئی اندھادھند فائرنگ کے تبادلہ میں کم و بیش 10 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دلدوز واقعہ ملتان ڈسٹرکٹ کے جلال پیروالا تحصیل میں پیش آیا۔ جیو نیوز کے مطابق کسی بات پر پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کردی جب وہ نماز پڑھ کر گھر واپس جارہے تھے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدر نے ملتان کے علاقائی پولیس آفیسر سے واقعہ کی پوری تفصیل طلب کرتے ہوئے خاطیوں کو بعجلت ممکنہ گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔