عید ملاپ تقریب کا اہتمام

محبوب نگر۔/23جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد بشیر الدین صدر ضلع آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب 25جولائی بروز پیر رویندرا بھارتی حیدرآباد میں ریاستی سطح کی عید ملاپ تقریب منعقد کی جارہی ہے جس کی صدارت ریاستی صدر محمد عبدالرحمن صوفی کریں گے۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ، مہیندر ریڈی، سی لکشما ریڈی، آر ٹی سی چیرمین ستیہ نارائن اور مئیر حیدرآباد شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے ضلع محبوب نگر کے تمام ریٹائرڈ آر ٹی سی ملازمین سے درخواست کی ہے کہ پروگرام کے آغاز کے وقت ٹھیک 10بجے صبح شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔ ریاستی سکریٹری کوٹیا، ایس ریڈی، امیر علی اعزازی صدر حیدرآباد بھی مخاطب کریں گے۔