گلبرگہ24؍ستمبر(ای میل ): محمد زین الدین شیرینی فروش سیکریٹری میلاد کمیٹی گلبرگہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر مسلمانان گلبرگہ قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور ذبح کے بعد جانوروں کا فضلاء اور غلاظت کو کچرے دان میں پھینکنے کے بجائے نالیوں کے کنارے پھینک دیتے ہیں ، اس طرح غلاظت کے پھینکے سے وہاں جراثیم پھیلتے ہیں اور بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کیلئے محکمہ سٹی کارپوریشن گلبرگہ نے چھوٹی کچرا گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قربانی کے بعد جو بھی غلاظت ہے وہ ان گاڑیوں میں ڈالیں اور بلدیہ کے ورکرس ان گاڑیوں کے ذریعہ ایک بڑے ٹرک تک پہنچائیں گے ۔ شہریان سے گذارش ہے کہ وہ کارپوریشن کا بھر پور تعاون کریں۔