جگتیال۔ 21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدگاہ جگتیال کی بلند مینار پر شرپسند عناصر نے پُرامن فضاء اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے بی جے پی پارٹی کا زعفرانی جھنڈا لہراتے ہوئے حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی تھی جس میں ملوث افراد کو پکڑنے میںپولیس کامیاب ہوگئی جس کے خلاف 295/A اور 395/A مقدمات درج کجرتے ہوئے انچارج ڈی ایس پی ڈی نرسیا سرسلہ نے جگتیال پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے سامنے ان کے نام پیش کرتیہ وئے ضابطہ کی تکمیل کرنے کی کوشش کی ۔ اردو صحافیوں نے خاطیوںکو میڈیا کے سامنے نہ پیش کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد دوبارہ سرکل انسپکٹر نریش کمار نے صحافیوں کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے اس میں ملوث دو افراد بنڈی سریکانت اور سرینو کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی رات شہر جگتیال کی پُرامن فضاء کو مکدر کرنے اور ہندو مسلم یکجہتی کو بگاڑنے کیلئے چند نامعلوم شرپسند عناصر نے عیدگاہ کی بلند مینار پر بی جے پی کا پرچم لہرا دیا تھا جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کی گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کئے تھے جس پر ضلع ایس پی کی ہدایت پر او ایس ڈی سبارائیڈو نے جگتیال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور جلد از جلد خاطیوں کو گرفتار کرنے کا تیقن دیا تھا ‘ کل میڈیا کے سامنے ان کے نام پیش کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جرم کبھی نہیں چھپ سکتا ‘ ایک نہ ایک دن سامنے آجاتا ہے۔ مذہبی جذبات کو بھڑکانے یا ٹھیس پہنچانے والوں کو بھی بخشا نہیں جاتا ۔ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بغیر کسی سمجھوتے کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جگتیال کے مسلمانوں نے نہ صرف صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا بلکہ پولیس کا بھی تعاون کیا ۔ کبھی بھی کسی بھی قوم کو چاہیئے کہ وہ اس طرح کے واقعات میں جذبات سے کام نہ لیں ۔ پولیس کا ساتھ دیں تو پولیس اپنا کام پورا کرے گی ۔ انہوں نے جگتیال پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس میں ملوث افراد تک رسائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ‘ انہیں گرفتار کرنے کیلئے 4ٹیموں کو تشکیل دیا گیا جسپر پولیس ٹیموں نے اس میں ملوث چھ افراد کے روی تیجا ولد نرسیا 23سال ‘ مدیراج طبقہ ودیانگر اور دوسرا بی سریکانت عرف تالالہ سریکانت ولد راملو عمر 24سال مدیراج طبقہ ودیا نگر ‘ تیسرا بنڈی سرینو عرف تالالہ سرینو ولد سداپلی پلیگاڈاپلی ‘چوتھا جی ومشی ولد نارائنا عمر 22سال گوڑ طبقہ حیدر پلی ‘چھٹا پی لکشمن عمر 27سال مدیراج طبقہ میٹھے پانی باؤلی علاقہ جگتیال کو گرفتار کرلیا ۔ جس میں دو افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ اسموقع پر انہوں نے بتایا کہ بی سریکانت کے بہنوائی لکشمن کے مکان میٹھے پانی کی باؤلی کے علاقہ میں بیٹھ کر شراب نوشی کے بعد روی تیجا نامی نوجوان نے ان کی مدد سے مینار پر چڑھ کر بی جے پی کا پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر جگتیال کے نئے ڈی ایس پی ایس راجندر پرساد ‘ سرکل انسپکٹر نریش کمار اور رورل سرکل انسپکٹر پی وینکٹ رتنم اور سب انسپکٹر رام مورتی موجود تھے ۔