عیدالفطر کی نماز بشارالاسد نے ہومز کی مسجد میں ادا کی

دمشق۔ 6 جو لائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے آج ہومز شہر کی ایک مسجد میں نماز عیدالفطر میں شرکت کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ جب سے شام میں خانہ جنگی شروع ہوئی ہے، بشارالاسد نے عوامی سطح پر شاذ و نادر ہی شرکت کی ہے۔ یاد رہے کہ دارالخلافہ سے باہر بشارالاسد کی مصروفیات کے بارے میں بہت کم لوگوں کو اطلاع ہوتی ہے جو دراصل رمضان المبارک کے اختتام اور تعطیل کی وجہ سہ ہومز شہر پہنچ گئے تھے۔ یاد رہے کہ ہومز وہی شہر ہے جس کا بیشتر حصہ کسی زمانے میں باغیوں کے قبضہ میں تھا جو بشارالاسد حکومت کا تخلیہ اُلٹنے کوشاں تھے تاہم مئی 2014ء میں باغیوں کو پسپا کرتے ہوئے حاشیہ بردار کردیا گیا ہے اور وہ اب ہومز کے صرف کچھ ہی گوشوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ مسجد الصفا جہاں بشارالاسد نے عیدالفظر کی نماز ادا کی اور وہ اکرما مستقر میں واقع ہے جس پر دولت اسلامیہ اور اس کے جہادی حریف القاعدہ نے مستقل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن براڈ کاسٹ میں بشارالاسد کو وزیر اسلامی اوقاف محمد عبدالستار سید اور شام کے اعلیٰ سطحی عالم دین احمد بدرالدین حسن کے ساتھ عیدالفطر کے اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔