عیدالاضحی اور گنیش تہوار کے ضمن بہتر انتظامات کی ہدایت

جگتیال میں رکن اسمبلی جیون ریڈی کا جائزہ اور عہدیداروں کو احکامات
جگتیال یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دونوں عیدین کا ایک ساتھ ملکر آنا سماج میں تہوار کا ماحول ہے ۔ ایک دوسرے مذاہب کا احترام اور تہوار میں شرکت کرنا جگتیال میں ہندو مسلم کے یکجہتی کی قدیم مثال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی نے دونوں تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں بلدیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آج صبح شہر کے آبائی قبرستان کو پہونچکر قبرستان میں صاف صفائی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتظامات کا بہتر انداز میں کئے جائیں کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہو کونسلرس اور عہدیداران ایک ذمہد اری کے ساتھ صفائی سے کام کروائیں ۔ عیدالاضحی ایک بہت بڑی عید ہے قربانیوں کیلئے ایک عظیم مثال ہے اور عید کے موقع پر مسلمان اپنے مرحومین میں زیارت قبور کیلئے آتے ہیں لہذا یہاں پر صفائی کا خصوصی انتظام اور عید کی نماز کیلئے عیدگاہ اور ضلع میں بلدیہ کی جانب سے انتظامات کروائے جاتے ہیں ان کاموں کا بھی انہوںنے عیدگاہ پہونچ کر جائزہ لیا اور اس موقع پر کرسیوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے صدر ملت اسلامیہ محمد ریاض الدین ماما کی نمائندگی پر بلدیہ ڈی ای کو کرسیوں اور دیگر انتظامات کی ہدایت دی ۔ عیدگاہ میں بارش کی وجہ سے مشکلات کی شکایت پر سی سی یا فرش پتھر بچھانے کی تجویز پیش کیا اور ڈی ای بلدیہ کی جو مناسب ہے اس کو انجام دینے کیلئے کیا اور انہوں نے گنیش نمرجن کے انتظامات کا چنتہ کنٹہ تالاب پہونچ کر جائزہ لیا ۔ جہاں پر لائٹنگ روشنی کا بہتر انتظام کیا گیا ۔ اس موقع پر اس کے ہمراہ بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی اور وائس چیرمین سراج الدین منصور ، کونسلرس منیرالدین منا ، خواجہ کمال کوآپشن ممبر ذوالفقار علی ، محمد اظہرالدین ، سابقہ کونسلر خواجہ حسیب الدین ، خواجہ جلال الدین صدر ملت اسلامیہ ریاض الدین ماما ، سابقہ صدر ملت یوسف آزاد ، دیویندر ریڈی ، بالے شنکر اور ڈی ایوب خان اے ای اور دیگر موجود تھے ۔