عہدیداروں میں ایوارڈس کی تقسیم

میدک /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے قریب ناگسان پلی پر گذشتہ ہفتہ کے دوران منعقدہ سہ روزہ ایڑوپاٹل جاترا کے کامیاب و پرامن انعقاد پر مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں اور دیگر عملہ کو حکومت کی جانب سے ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس تقریب کا انعقاد میدک کے تاریخی قلعہ پر واقع ’’ مبارک محل ‘‘ پر عمل میں آیا ۔ ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول پوجا کی صدارت میں منعقدہ اس ایوارڈس پروگرام میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہیوئی ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ آر ڈی او ایم ناگیش ڈی ایس پی راجارتنم ، اکسائز سرکل انسپکٹر محترمہ پربھاوتی کے علاوہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔