حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) مقامی افراد کے طعنوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 22 سالہ کے انجی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر شاہ کورٹ کے ساکن انجی کو مقامی افراد چور کے نام سے پکارتے تھے اور طعنہ زنی کرتے تھے۔ بستی والوں کی ہراسانی اور طعنہ زنی سے تنگ آ کر انجی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔