عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا عزم

مٹ پلی 24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی حلقہ کورٹلہ کانگریس پارٹی کے امیدوار جناب کومو ریڈی راملو نے ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع ویمکرتی میں بپیدل دورہ کرتے ہوئے ہر گھر گھر پہونچے اور مقامی ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ انہیں پھر ایک بار موقع دیں اور بھاری اکثریت سے جتائیں ۔ انہوں نے سابق میں ان کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی امور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزید خدمات کا موقع دیں اور وہ مقامی عوام کے فلاحی امور اور علاقہ کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کریں گے ۔ ان کے ہمراہ سابقہ مقامی سرپنچ بی سدرشن کانگریسی قائدین پی لمبادری ، پربھاکر ، پربھو داس ، شیکھر ، راجہ ریڈی ، سریش اور دیگر موجود تھے ۔ مٹ پلی میں ٹی وی سیرئیر ’’موگلی ریکولو ‘‘ کے فیم آرٹسٹس ( ہیرون ) کے ساتھ کانگریس پارٹی کے امنیدوار مسٹر کومو ریڈی راملو کامیاب بنانے کیلئے انتخابی تشہیر کی گئی ۔ چناکوڈالو ’’ سیرئیل کے اداکار شویتا ، انوشا ، امولیا ، اقبال اور ساتھ میں سابق ایم ایل اے مٹ پلی محترمہ کومو ریڈی جیوتکا نے انتخابی تشہیرموٹر گاڑی کے ساتھ تشہیری مہم می ںحصہ لئے اور منفرد انداز میں ووٹرس کو راغب کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔