عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح

کریم نگر میں کانگریس امیدوار پونم پربھاکر کا کارکنوں سے خطاب

کریم نگر ۔ 4 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی حکومت پرانے زمانے کی گڑھیوں کے راجاوں کی طرح سے کے سی آر حکومت چلا رہے تھے ۔ اپنے آپ کو وہ عوامی منتخبہ نہیں بلکہ جائیداد ریاست کی طرح ہے ۔ آمرانہ طریقہ پر کام کرتے آئے ہیں ۔ اسی لئے آمرانہ طرز راجاؤں کی طرح سے کام کر رہے کے سی آرکو اقتدار سے دور رکھنے کی شدید ضرورت ہے ۔ تلنگانہ کانگریس ریاستی ورکنگ پریسیڈنٹ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا ۔ وہ پاگوڑیم موضع کی سرحد پر ایک فنکشن ہال میں منڈل پارٹی صدر جوڑاملو ویرا سوامی کی صدارت میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ٹی آر ایس حکومت پر انتہائی جھوٹے گمراہ کن باتوں سے عوام کو دھوکہ دے کر قابض ہوگئی ۔ بعدازاں اپنی من مانی سے حکومت چلاتے ہوئے اپنے افراد خاندان کو جس طرح چاہئے دولت لوٹنے کی اجازت دے دی ۔ عوام کی فلاح و بہبود مسائل کی کے سی آر کو کوئی فکر نہیں رہی ۔ کے سی آر نے جو وعدے عوام سے کئے تھے اور اب جوآئے دن اعلانات کرتے رہتے ہیں ۔ اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی ہے ۔ عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ دلتوں میں تین ایکر اراضی کی تقسیم بے گھر غریب خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی حوالگی ‘ گریجنوں اور مسلمانوں کو تحفظات سبھی جھوٹے نکلے ۔ کانگریس پارٹی اقتدار پر آتے ہی کئی ترقیاتی پروگراموں پر عمل کرنے کا وعدہ کرتی ہے ۔ کسانوں کو 2 لاکھ روپئے تک قرض کی معافی دے گی ۔ سبھی مستحق خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم کسان اندراماں تعمیر امکنہ کے مستحق کو بلوں کی ادائیگی کے ساتھ مزید دو لاکھ روپئے کی مدد کی منظوری دی جائے گی ۔ غریبوں کو چھ گیس سیلنڈرس ‘ 7 ویں تا انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کے لئے مفت سائیکل کی حوالگی بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزار روپئے ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی طبقات کے لئے 200 یونٹس تک مفت برقی سربراہی کی جائیگی اعلان کیا ۔ ورکنگ پریسیڈنٹ کے عہدہ کے بعد پہلی مرتبہ یہاں آنے پر پونم پربھاکر کوبڑے پیمانے پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر پی سرینواس گوڑ ‘ کے ستیہ نارائنا وغیرہ شریک تھے ۔