نئی دہلی 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی طنز و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے ہر ہندوستان کو ہیلت انشورنس ایپ کے طور پر محض 40 روپئے سالانہ مصارف ادا کرنے کے لئے سرکاری خزانہ کھولا ہے جبکہ رافیل اسکام میں انیل امبانی کو 1,30,000 کروڑ روپئے دے رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 50 کروڑ ہندوستانیوں کو 2000 کروڑ روپئے کے ہیلت انشورنس سے ایک شخص کو سالانہ محض 40 روپئے دیئے جاسکتے ہیں۔ ’’ملک کا چوکیدار سرکاری خزانہ کب کھولے گا‘‘۔ راہول گاندھی نے ہندی میں لکھا کہ ’’رافیل اسکام میں 1,30,000 کروڑ روپئے دیئے ہیں۔ آیوشمان بھارت ۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت 50 کروڑ ہندوستانیوں کو 2000 کروڑ روپئے دیئے جارہے ہیں۔ایک شخص پر مودی جی کا سالانہ خرچ محض 40 روپئے ہوتا ہے‘‘۔