عوام کو صفائی پر بھرپور توجہ دینے کا مشورہ

کتھلاپور /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ونود کمار رکن پارلیمنٹ حلقہ کریم نگرنے بروز چہارشنبہ کورٹلہ کتھلاپور منڈل کا دورہ کیا ۔ انہوں نے آدتیہ ہاسپٹل کورٹلہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتھلاپور میڈپلی منڈل کے دورہ سے ا نہیں یہ بات کا پتہ چلا ہے کہ یہاں کے عوام کی اکثریت بیماریوں میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان بیماریوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں ہونے والی تبدیلیوں سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے ٹائفائرڈ بیماری کی روک تھام کیلئے اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے صفائی کا خیال رکھنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں مچھروں کی افزائش سے عوام کی اکثریت بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے ۔ انہوں نیکہا کہ کتھلاپور منڈل میڈپلی منڈل ، کورٹلہ منڈل کے عوام ڈینگو بخار سے کافی فکرمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں سے بات چیت کرنے پر پتہ چلا ہے کہ کورٹلہ ، میڈپلی ، کتھلاپور منڈلوں میں ڈینگو بخار میں مبتلا ایک کیس بھی درج نہیں کیا گیا ۔ مسٹر ونود کمار رکن پارلیمنٹ کریم نگر کے ہمراہ ضلع پریشد چیرمین شریمتی ٹی اوما ، ڈاکٹر انوپ راؤ ، ڈاکٹر رنگاناتھ چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر وینوگوپال ، ٹی آر ایس قائد مسٹر ایم وینکٹیشور راؤ ، مسٹر پی بھاسکر موجود تھے۔ شہر کورٹلہ کے تمام سرکاری و خانگی دواخانے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ دواخانے میں آنے والے اکثر مریض ٹائفائیڈ کے بخار میں مبتلا ہیں ۔ نامہ نگار سیاست کورٹلہ محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کتھلاپور جناب محمد عبدالمصور نے سرکاری دواخانہ کورٹلہ پہونچ کر دواخانے کا جائزہ لیا تو دواخانہ مریضؤں سے بھرا ہوا تھا ۔ دواخانے میں آنے والے اکثر مریض ٹائفائڈ کے بخار میں مبتلا تھے ۔ نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے جب ڈاکٹر وینکٹ سوامی ڈاکٹر ملیکارجن سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانے میں علاج کے سلسلے میں آنے والوں میں اکثر مریض ٹائفائیڈ کے بخار میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بیماریوں کی روک تھام کیلئے صفائی کا خیال رکھنے اور صاف ستھرا پانی استعمال کرنے کو کہا ۔