یلاریڈی /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مندر میں سرقہ کرکے راہ فرار اختیار کر رہے سارق کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ کے کومٹ پلی علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کومٹ پلی شیوار پر واقع مندر میں صبح ایک شخص نے داخل ہوا اور ہونڈی توڑ دیا ۔ بازو میں ہی ایک کمرہ میں مندر کے نذر اس نے تھیلے میں باندھ کر بائیک پر فرار ہو رہا تھا کہ بائیک اسٹارٹ نہ ہوئی اور مقامی افراد نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے آکر رمن سنگھ کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر ریڈی نے بتایا کہ سرقہ کا اقدام کرنے والا شخص بانسواڑہ سے تعلق رکھنے والا وٹھل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ۔ ماضی میں بھی اس نے دو مرتبہ سرقہ کرنے کے مقدمات ہیں ۔