نئی دہلی ۔31مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام آج بھی منموہن سنگھ جیسے تعلیم یافتہ وزیراعظم کو یاد کرتے ہیں ۔ کجریوال نے وال اسٹریٹ جنرل میںاپنے ایک مضمون میں روپیہ کی گھٹتی قدر و قیمت پر کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو منموہن سنگھ کی طرح تعلیم یافتہ ہونا چاہیئے ۔ اس سے قبل کجریوال اور عام آدمی پارٹی ممبران نے وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت اور ان کی ڈگری کی صداقت پر سوال اٹھائے تھے ۔بی جے پی پر اپنی گندی سیاست کھیلنے کا الزام عائدک یا ہے ۔ٹوئیٹر پر کجریوال نے کہا کہ 22سال سے دہلی کو ہریانہ سے پانی کی سربراہی جاری ہے لیکن اچانک ہی ہریانہ کی بی جے پی سرکار نے اس پر روک لگاکر اپنی گندی سیاست کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔