نظام آباد:31؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری و سابق صدر ضلع کانگریس جی گنگادھر کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اقتدار حکومت کو عوامی مسائل کے حل سے زیادہ دلچسپی انتخابات میں کامیابی پر ہے اور ان کا نصب العین الیکشن کلکشن بن چکا ہے ۔ ضلع نظام آباد کی عوام خشک سالی سے متاثر ہے تو ضلع کے اراکین اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ ، ضلع کے وزیر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ دیہاتوں میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ چل رہا ہے۔ حکومت آبی مسائل کو حل کرنے کے بجائے یوم تاسیس کی تقریب کو بڑے پیمانے پر انعقاد پر دلچسپی دکھا رہی ہے۔ کانگریس پارٹی یوم تاسیس کی مخالفت نہیں کررہی ہے کیونکہ اس بھی زیادہ اہمیت عوام کو پانی کا مسئلہ ہے۔ لہذا پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے دلچسپی دکھائے تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام خوش ہے تو ہی اس طرح کی تقاریب منایا جائے تو بہتر ہوگا۔بینک عہدیدار کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی سے گریز کررہے ہیں جس کی وجہ سے کسان خانگی اداروں سے زائد سود پر پر قرض حاصل کررہے ہیں اور معاشی بحرانیوں کا سامنا کرتے ہوئے خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں خودکشی کرنے والے کسانوں کے افراد خاندان سے برسراقتدار جماعت کے قائدین، وزراء، ارکان اسمبلی تعزیت کرنا بھی مناسب نہیں سمجھ رہے ہیںمسٹر گنگادھر نے موجودہ خوش سالی کے پیش نظر کسانوں کو تخم مفت میں سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کسانوں کو بھروسہ دلاتے ہوئے کانگریس ان کا ساتھ ہمیشہ سے دیتے ہوئے آرہی ہے اور آئندہ بھی دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم، ضلع کانگریس کے سکریٹری تروپتی ریڈی۔ ضلع یوتھ کانگریس صدر بنٹو رام موہن، کسان کے صدر گنگاریڈی و دیگر بھی موجود تھے۔