عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت

نظام آباد 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی نظام آبدا رینج مسٹر انیل کمار نے بتایا کہ گذشتہ سال 2013 میں 15فیصد کیسس میں اضافہ ہوا ہے ۔ وہ ، کل ایڑ پلی پولیس تربیتی سنٹر میں دوسرے 6 ماہ کرائم کا جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر پی ایس پردیومنا ، ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی بھی موجود تھے ۔ مسٹر انیل کمار نے کہا کہ سال 2013 میں 15 فیصد کیسس میں اضافہ ہوا ہے سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کرنے امن و ضبط کی برقراری کیلئے مقامی پولیس کی کارکردگی میں بہترین پیدا کرنے اور عوام سے بہتر سے بہتر تعلقات پیدا کرنے سیول معاملتوں میں دخل اندازی نہ کریں ۔ نربھئے ایکٹ کی سختی سے عمل آوری وی آئی پیز کے بندوبست کے موقع پر بہتر سے بہتر بندوبست کریں جرائم کی روک تھام کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال کریں عام انتخابات قریب آرہے ہیں لہذا ہر انفارمیشن حاصل کرنے اور ہر مسئلہ سے بخوبی نمٹتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری کیلئے اقدامات کریں ۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر سے بہتر تعلقات ضرور ی ہیں کیونکہ عوام سے تعلقات کے بعیر کوئی بھی کوشش کارآمد بات نہیں ہوسکتی نہ صرف پولیس ریونیو کے تمام اور دیگر محکمہ جات سے تعلقات پیدا کرنے کی خواہش کی لہذا تمام محکمہ جات کا تعاون بھی حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ڈسٹرکٹ جج جگجیون رام نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع کے تمام عدالتوں میں چارج شیٹ فراہم کیا گیا ۔ پولیس اسٹیشنوں میں موجود مقدمات میں ضبط شدہ گاڑیوں کا ہراج کرنے ضلع ایس پی ترون جوشی نے کہا کہ اس سال تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمات کی یکسوئی کیلئے کوششیں کی جارہی ہے ۔ مفت رجسٹریشن کے ذریعہ متاثرہ افراد کے ساتھ انصاف کرنے خواتین و اطفال پر ہونے والے واقعات کی روک تھام اور نربھئے ایکٹ کی سختی سے عمل آوری و امن و ضبط کی برقراری کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر سب کلکٹر بودھن ہری نارائن کے علاوہ تمام سرکاری محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔