محبوب نگر /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی نمائندے بھی اپنی معیاد کے دوران حکومت سے معاوضہ لیتے رہنے تک اے سی بی کی کڑی نظروں میں رہیں گے ۔ اس بات کاانکشاف تروپتی راجو اور گویند ریڈی سرکل انسپکٹران نے اپنے آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کے انتخاب سے قبل کے اثاثہ جات اور معیاد کی تکمیل کے بعد کے اثاثہ جات کی تنقیح کا حق اے سی بی کو حاصل ہے ۔ اس ضمن میں تنظیموں کے نمائندوں ، دانشوران اور عوامی مفاد میں کام کرنے والے سماجی کارکنوں سے وسیع تر مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی عہدیدار یا ملازم چاہے وہ کسی محکمہ سے تعلق رکھتا ہو اگر رشوت طلب کرتای ہے تو فوری اس کی اطلاع اے سی بی کو دیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جات کے نچلی سطح کے ملازمین کے تعلق سے ہی زیادہ تر شکایات وصول ہو رہی ہیں ۔ جبکہ اعلی عہدیداران کا تناسب اس تعلق سے کم ہے ۔ عوام میں اے سی بی کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کیلئے کئی ایک پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس تعلق سے ا نہوں نے پوسٹر کی رسم اجراء بھی انجام دی ۔ شکایت درج کرانے کیلئے ٹول فری نمبر 155361 یا ڈی ایس پی ، اے محبوب نگر 9491305609 پر فون کرسکتے ہیں ۔ شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی ۔