عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جے اے سی کی مساعی جاری

سب کلکٹر آفس وقارآباد پر دھرنا ، پروفیسر کودنڈا رام کا خطاب
تانڈور  ۔ 25 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحریک تلنگانہ کے دوران درج کئے گئے مقدمات کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پروفیسر کونڈا رام نے انکشاف کیا کہ 9 اضلاع میں ان مقدمات کو ہٹادیا گیا ہے لیکن ضلع رنگاریڈی میں ان مقدمات میں ملوث نوجوان آج سرکاری ملازمت سے محروم ہیں ۔ مثال دیتے ہوئے پروفیسر کونڈا رام نے کہا کہ ایک نوجوان سی چندرا کانت ریڈی ( وقار آباد ) نے پولیس کانسٹبل کا امتحان کامیاب کر لیا ہے دوڑ میں وہ منتخب ہوگئے لیکن تلنگانہ تحریک کا مقدمہ ابھی عدالت میں زیردوران ہے اس لئے حکومت نے چندرا کانت ریڈی کو P.C کی نوکری نہیں دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نوجوان شوبھا پردہ پٹیل کی روڈی شیٹ فوری بند کردی جائے تاکہ وہ بھی سرکاری ملازمت حاصل کرسکے ۔ پروفیسر کونڈا رام نے اعلان کیا کہ تلنگانہ JAC عوامی مسائل کی جدوجہد کیلئے قائم  اے بی جے اے سی کو برخواست نہیں کیا جائے گا  جیسا کہ بعض ٹی آر ایس قائدین تشکیل تلنگانہ کی تکمیل کے بعد JAC کے موجود کو بے معنی قرار دیا تھا ۔ پروفیسر کونڈا رام صدر جے اے سی اور دوسرے جے اے سی قائدین نے سب کلکٹر آفس وقار آباد پر دھرنا دیا اور مطالبات پر مشتمل میمورنڈم محترمہ شروتی اوجھا آئی اے ایس سب کلکٹر وقار آباد کے حوالے کیا ۔ اس دھرنا احتجاج میں صدر جے اے سی تانڈور سوماشیکھر اور دوسرے قائدین موجود تھے ۔