نظام آباد۔ 15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائیل یوور کمشنر پروگرام کے تحت ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات سے آ ج منعقدہ پروگرام میں15عوامی شکایتیں ، فریادیں موصول ہوئیں۔ کمشنر کارتیکیا نے ان شکایتوں کی سماعت کرتے ہوئے ماتحت عملے کو فی الفور یکسوئی کی ہدایت دی ۔ ڈائیل یوور کمشنر پروگرام کا ہر پیر کے دن صبح 10 بجے تا 11 بجے کے دوران منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس پروگرام میں ضلع کی عوام فون نمبر 08462-228433 پر کمشنر آف پولیس سے اپنی شکایتیں، فریادیں ان اوقات کار میں پیش کرسکتے ہیں۔ ضلع نظام آباد کے نظام آباد ، آرمور ، بودھن ،سب ڈیویژن حدود سے عوام کی جانب سے مختلف مسائل پر مبنی جملہ 15 شکایتیں وصول ہوئی ۔ کمشنر کارتیکیا نے ان شکایتوں کی سماعت کرتے ہوئے فی الفور یکسوئی کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اسپیشل برانچ سب انسپکٹروینکنا بھی موجودتھے۔