مد ہول /12 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنا نا کے چندر شیکھر راو وزیر اعلی کی زند گی کا مقصد ہے اس کاز کیلئے جنگی خطوط پر ریاست میں اقدامات جاری ہیں ان خیالات کااظہار مسٹر وینو گو پال چاری سا بقہ رکن اسمبلی نے بھینسہ ایم آر گاڑن میں استقبالیہ پر وگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اور کہاکہ کے سی آر تلنگانہ کی ترقی کیلئے ایک خصوصی جی او پاس کر تے ہوئے مجھے تلنگانہ اسٹیٹ کا نمائندہ منتخب کیا تا کہ مر کز سے تلنگانہ کی نمائند گی صد فیصد ہو سکے اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے حیدر آباد میں ایک دہلی میں ایک دو علحدہ علحدہ آفس کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا تا کہ ان کے ذریعہ تلنگانہ کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا میرے ساتھ ایک آئی ایس ، آئی پی ایس آفیسر کی ٹیم کے ساتھ دہلی میں تلنگانہ ریاست کی نما ئند گی کر ونگا ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی مدہو ل سے عام انتخابات میں ناکامی پرافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ حلقہ اسمبلی مد ہول سے میری نا کامی نہیں بلکہ تمام پارٹی ورکرس کی نا کامی ہے ضلع عادل آباد اور تلنگا نہ میں ٹی آر ایس کی لہر تھی اس کے باوجود حلقہ اسمبلی مدہول سے میری نا کامی حلقہ مد ہول کے ٹی آر ایس پارٹی ورکرس کی نا اہلی قرار دیا ورنہ کوئی عذر نہیں تھا کہ میری شکست ہو میں نے انتخابا ت میں دس مر تبہ حصہ لیا اور ہر مرتبہ میں کا میاب رہا لیکن حلقہ اسمبلی مد ہول پارٹی ورکرس کی غلطیوں کا اعتراف کر تے ہوئے مسٹر چاری نے کہاکہ اب حلقہ اسمبلی مد ہول کیلئے بہت سے ترقیاتی کام انجام دیا ہوں اور بھی تعلقہ مدہول کو مثالی تعلقہ بنائونگا اور حلقہ مد ہول چھوڑ کر کہیں بھی نہیں جا ئونگا بلکہ حلقہ مد ہول میں رہتے ہوئے عوامی خدمات کر تے ہوئے عوام کے سا تھ انصاف کر ونگا واضح رہے کہ ڈاکٹر ایس وینو گو پا ل چاری سا بقہ رکن اسمبلی مد ہول عام انتخابات کے بعد ایک بڑ ے ہجوم سے پہلی مر تبہ خطاب کر رہے تھے انہوں نے پارٹی ورکرس سے کہاکہ اب وہ اپنی خدمات کو عوام کیلئے وقف کر دیں کیو نکہ تین منڈلس سے عام انتخا با ت میں مجھے اکثر یت حا صل ہو ئی جبکہ مد ہول ،بھینسہ ، کو بیر سے مجھے نا کامی کا سامنا کر نا پڑا ان منڈلس میں جان توڑ محنت کرتے ہوئے ان منڈلس کو تر قی دینے کا انہوں نے عز م کیا جناب وصی الدین خالد نے اس پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مسٹر چاری کو مد ہول کی عوام سمجھ نہیں سکی لیکن کے سی آر نے ان کو پرکھتے ہوئے ریاستی سطح پر تلنگا نہ کا نمائندہ منتخب کیا اور ریاست کی نمائند گی کا موقع فراہم کیا وینوگوپال چاری کے مدہول پہنچنے پر ٹی آر ایس قائدین جن میںوصی الدین خالد ، محبوب خان سا بقہ سر پنچ تر وڑا ، پو تنا یا دو اور دیگر نے ان کی گلپو شی کی بعد ازاں بھینسہ روانہ ہو گئے بھینسہ میں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور ایک زبر دست ریالی منظم کی گئی۔ اس مو قع پر ولا س گا دے وار ٹی آر ایس ضلع سکریٹری ، رام چندر ریڈی سا بقہ ایم پی پی بھینسہ ، پون رائو ٹی آر ایس سکر یڑ ی ضلع عادل آباد ، کنٹا لہ منڈل زیڈ پی ٹی سی ، تانور منڈل زیڈ پی ٹی سی ، لو کیشورم زیڈ پی ٹی سی ، اور جناب محبوب خان ، وصی الدین خالد پٹا ئد ، پو تنا یا دو ، گنگا دھر سا بقہ زیڈ پی ٹی سی مد ہول اور پارٹی ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔