کریم نگر 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت عنقریب ریت کے حصول کے سلسلہ میںنئی پالیسی کا آغاز کرنے والی ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد نے یہاں اپنے چیمبر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ریت کے ذخائر کو ندی نالوں ‘دریاؤں سے نکالے جانے کیلئے حکومت نئی پالیسی اپنا رہی ہے ۔ انہوں نے ضرورت مندوں سے کہا کہ وہ ریت کے حصول کیلئے ٹریژری میں 40 روپئے جمع کروائیں اور اس پر حکومت ریت حاصل کرنے کی منظوری دے گی جبکہ منڈلوں میں تحصیلدار اس کے نگرانکار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا جی او اندرون ہفتہ جاری کردیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریت ٹریکٹر سے لے جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ لاری کے ذریعہ ریت لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔