حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ اور ویرا میں بی ایس این ایل عنقریب تلنگانہ میں
4G
سرویس شروع کرنے کے لیے پائیلٹ کی بنیاد پر تیاری شروع کردی ہے ۔ وی سندر چیف جنرل منیجر بی ایس این ایل تلنگانہ سرکل نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے 4G خدمات جون یا جولائی سے شروع کرنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ چیف جنرل منیجر نے مزید بتایا کہ تجرباتی طور پر 10عدد بیس ٹرمنل اسٹیشن کے لیے خریدنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں ۔ تمام تلنگانہ میں
4G
خدمات کی فراہمی کے لیے کم از کم چار ہزار بی ایس ٹی ٹرمنل اسٹیشن کی ضرورت ہے ۔ آئندہ چار سو بی ایس ٹی کی خریداری کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ تمام اضلاع کے بڑے شہروں بشمول حیدرآباد و سکندرآباد کے لیے
4G
خدمات کی فراہمی جس سے ممکن ہوپائے گی ۔ بڑے شہر حیدرآباد اور سکندرآباد کا احاطہ کیا جائے گا ۔ دونوں شہروں کے لیے کم از کم 1200 بیس اسٹیشن کی ضرورت ہوگی ۔ اس تبدیلی کے بعد دونوں شہروں میں
4G
خدمات کی فراہمی اور اس کی اسپیڈ زیادہ سے زیادہ 35 ایم بی پی ایس ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں میں فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ کے لیے 86 نئے بی ٹی ایس کی خریدی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔ جس کا بہت جلد آغاز ہوگا ۔ فی الحال 64 میٹرو اسٹیشن کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ماباقی 20 میٹرو اسٹیشن جب وہ مکمل طور پر تیار ہوجائیں گے تو ان کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔۔