عمر عبداللہ کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید

سرینگر ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمرعبداللہ نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے سیلاب کے دوران اور بعد میں ناقابل تصور تباہی کے بعد کشمیریوں کو مصائب میں مبتلاکرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی صاحب کشمیریوں کے دکھ اور درد کو محسوس کرنے سری نگر کے ایک جلسہ میں دعویٰ کرتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیں یہ نہیں بتایا کہ کشمیر کے متاثرین سیلاب اب بھی راحت رسانی اور بازآباد کاری پیاکیج کے جس کا مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا، ابھی تک منتظر ہیں۔ عمر عبداللہ جو نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی ہیں اور اپنی تقریروں شاعرانہ لفاظی کیلئے شہرت رکھتے ہیں کہا کہ وزیراعظم کی تقریر میں کوئی ٹھوس بات نہیں تھی۔ انہوں نے کشمیر کے متاثرین سیلاب کیلئے 44 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن کشمیری ہنوز اس کے منتظر ہیں۔